افغان ہمارے بہادربھائی ہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغان ہمارے بہادربھائی ہیں، دونوں ممالک تعاون سے مشترکہ دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پکتیا میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کااظہارکیا اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے بھی دْعاکی۔ سپہ سالار کا کہناتھا کہ دہشتگردی کے خلاف بھرپور عز م سے لڑنے والے افغان ہمارے بہادر بھائی ہیں۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی بیان جاری کیا تھا جس میں‌ کہا گیا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے بروقت معلومات کے تبادلے کے باعث پاکستانی فورسز نے اپنی سرحدی حدود میں نگرانی بڑھائی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے بہتر تعاون کے ذریعے دونوں ممالک اپنے مشترکہ دشمن کو شکست دے کر دیرپا امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں