ٹیلی کام ٹاورز کی بھرمار، شہر اقتدار کے باسیوں کی جان خطرے میں

اسلام آباد: شہر اقتدار کے باسیوں کی جان خطرے میں ہے ، شہری حدود میں ٹیلی کام ٹاورز کا جال شہریوں کے لئے خطرہ ہے ، ڈی ایم اے نے نا سنی تو میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو خدشات سے آگاہ کردیا . وفاقی دارلحکومت اسلام باد میں لگے ٹیلی کام ٹاورز وفاقی دارلحکومت کے باسیوں کے لئے خطرہ ہیں ، شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے پی ٹی اے کو مراسلہ لکھ ڈالا ، مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ شہری حدود میں ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک ہے،ان ٹیلی کام ٹاورز سے نکلنے والی خطرناک شعاعیں براہ راست یا بالواسطہ انسانی زندگی کیلئے کسی طور کار آمد نہیں.

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے ٹاورز کی تنصیب کیلئے حفاطت انتظامات کو نظر انداز کیا گیا ہے ٹیلی کام اتھارٹی بتائے کس قانون اور طریقہ کار کے تحت ٹاورز نصب کئے گئے ہیں ٹاورز میں آگ لگنے کی صورت میں عمارت سمیت شہریوں کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ، فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کیلئے ٹیلی کام ٹاور کی تنصیب سے قبل متعلقہ شعبے سے این او سی لازمی حاصل کریں۔ شہر بھر میں لگے تمام ٹیلی کام ٹاورز کی تفصیلات سے بھی ایم سی آئی کو آگاہ کیا جائے ۔۔ سی ڈی اے کے شعبہ ڈی ایم اے کو ایف آئی اے کی طرف سے ان ٹیلی کام کمپنیز اور ٹاورز کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت دو مرتبہ کی گئی ہے مگر ڈی ایم اے تفصیلات جمع کروانے میں ناکام رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں