سرفراز نواز نے نجم سیٹھی کیخلاف انتہائی اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد: سابق کرکٹر سرفراز نواز نے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کے بعد قانونی چارہ جوئی کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے. دھمکیاں‌ ملنے پر سرفراز نواز نے علاقہ مجسٹریٹ اسلام آباد کو درخواست دے دی ہے. تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کو نامعلوم افراد کی جانب سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں. سرفراز نواز کے مطابق دھمکیوں‌ میں کہا گیا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اور انکے آفیشلز کیخلاف بیانات دینے کا سلسلہ نہ رکا تو ذمہ دار خود ہونگے. دھمکی دینے والوں نے پیغام دیا کہ بیان دینے کا سلسلہ نہ رکا تو آپ ہماری رینج میں ہے.

واقعہ پر سرفراز نواز نے علاقہ مجسٹریٹ اسلام آباد کو درخواست دے دی ہے. درخواست میں سرفراز نواز نے تحفظ فراہم کرنے کی استدعا بھی کی ہے. سرفراز نواز میں‌ اپنی درخواست میں‌ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ان کے ساتھیوں پر شک کا اظہار بھی کیا ہے. سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی میرا دشمن ہے اور کرکٹ‌کے حوالے سے تبصرے کرنے پر وہ مجھے ہراساں کر رہا ہے ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں