سپاٹ فکسنگ، خالد لطیف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور : پی سی بی ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹربیونل کا فیصلہ 75 صفحات پر مشتمل ہے جس میں خالد لطیف کو تمام 6 الزامات پرقصوروارٹھہرایاگیاہے،فیصلے کے مطابق خالدلطیف نے9 فروری کواینٹی کرپشن کے لیکچرکے فوری بعدبکی یوسف انورسے ملاقات کی، بکی یوسف انور سے دوملاقاتیں 8 اور 9 فروری کو کی گئیں،خالد لطیف کو چار جرائم پر 5۔5 سال سزا دی گئی.

جبکہ دو جرائم پر 6۔6 ماہ کی سزا سنائی گئی،پی سی بی کے آرٹیکل7 کے تحت دونوں فریقین کواپیل کاحق حاصل ہوگا،دونوں فریق آج سے 14 دن کے اندراندراپیل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرکٹر خالد لطیف کو سپاٹ فکسنگ کیس میں‌ سزا سنائی گئی تھی جس پر خالد لطیف نے جرم تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم اب اس کیس کا تفصیلی فیصیلہ جاری کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں