خواجہ آصف نااہلی، درخواست کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا اقامہ چیلنج کرنے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت عدالت نے خواجہ آصف کو جواب جمع کرانے کے لیے 13 نومبر تک کا وقت دے دیا. اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی. کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے کی. لارجر بنچ میں جسٹس عامر فاروق, جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگذیب شامل تھے. خواجہ آصف کے وکیل سعد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے.

سعد ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف علاج کے سلسلے میں بیرون ملک تھے جس کی وجہ سے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جواب جمع نہ کرا سکے سعد ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل سعد ایڈوکیٹ کی استدعا منظور کر لی. عدالت نے خواجہ آصف کو جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی. عدالت نے کیس کی سماعت13 نومبر تک ملتوی کر دی. لارجر بنچ نے عثمان ڈار کی درخواست پر خواجہ آصف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں