مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلا فات ختم

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے درمیان پیدان ہونے والے اختلافات ختم کروا دئیے ،دونوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت بھی کردی ۔نجی نیوز چینل کے مطابق مریم نواز نے این اے 120کے دورے کے بعد اپنے چچا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ۔چچا اور بھتیجی کے درمیان چھ ماہ بعد باقاعدہ طور پر ملاقات ہوئی جس میں حمزہ شہباز بھی موجود تھے

اس موقع پر شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیا ن پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کروایا اور دونوں کو ساتھ مل کر پارٹی معاملات آگے لے کر جانے کی ہدایت کی ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں بچے ہیں اور میں بڑا ہوں ،میں نے دونوں کو ہدایات جاری کردی ہیں اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے ،اس وقت ملک کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا ،محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں بلکہ سیاسی ماحول میں استحکام ملکی مفاد میں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں