عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبر پختونخواہ کے اساتذہ کا احتجاج

اسلام آباد : اسلام آباد میں‌بنی گالا عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبر پختونخواہ کے اساتذہ کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث عمران خان کو خیبر پختونخواہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچنا پڑا ۔تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق عمران خان کی رہائش کے باہر اساتذہ کا احتجاج جاری ہے جس پر تحریک انصاف نے انہیں احتجاج ختم کرنے کی وارننگ بھی دی تھی تاہم اساتذہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھیں گے ۔اس کے بعد عمران خان نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے خیبر پختونخواہ سے بنی گالا پہنچ کر اساتذہ کے پاس اپنا نمائندہ بھیجا اور انہیں مذاکرات کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد مرد و خواتین اساتذہ بنی گالہ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر جانے والے تمام راستے ہی بند کردیئے۔مظاہرین نے ملازمتوں کے کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ریگولائز کرنے اور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں