بجلی کی قیمتوں میں‌ معمولی کمی کرنے کی درخواست

اسلام آباد: سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 7 پیسے سستی کرنے کی درخواست کردی۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے، ستمبر میں 11 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداوار پر لاگت 46 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔ نیپرا حکام کا کہنا ہےکہ فرنس آئل سے 22 ارب 22 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی جب کہ درخواست میں 24 ارب 97 کروڑ روپے کے بقایا جات الگ سے شامل ہیں۔

واضح رہے کی گزشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں‌ اضافہ کیا گیا تھا جس کے مطابق حکومت نے بجلی فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگی کرکے ٹیرف منظور کیا تھا. نیپرا کی جانب سے منظور کردہ ٹیرف کے مطابق 100یونٹ استعمال کرنے پر 60پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا اور 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 3روپے 90پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا جبکہ 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں