شیخ رشید سوشل میڈیا میں پسندیدہ شخصیت، 10 کروڑ سے زائد مداح‌

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سوشل میڈیا میں دنیا کی پہلی طاقتور پسندیدہ شخصیت بن گئے، دس کروڑ افراد ان کے ٹی وی پروگرامز و دیگر ٹالک شوز کے مداح نکلے۔ معلومات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے سیاسی کیریئر میں پہلی دفعہ حکمران جماعت کے خلاف پانامہ کیس لڑنے پر سوشل میڈیا میں پسندیدہ شخصیت بن کر ابھرے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام کے مطابق شیخ رشید احمد اس وقت دنیا میں پہلی طاقتور پسندیدہ شخصیت ہیں جن کے پروگرام کو دس کروڑ افراد سے زائد نہ صرف پسند کیا بلکہ کروڑوں لوگ ان کی سیاسی گفتگو میں بے باکی اور نڈر پن ختم ہونے کے باعث ان کے مداح بن گئے ہیں.

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا شمار ان سیاسی رہنماؤں‌ میں‌ ہوتا ہے جن کے لائیو ٹی وی ٹاک شوز کو پسند کرنے والے جہاں لاکھوں‌ کی تعداد میں‌ ہیں‌ وہیں لاکھوں افراد بعد میں ان شوز کو یوٹیوب، ڈیلی موشن اور فیس بک پر بھی دیکھا جاتا ہے. خاص طور پر یوٹیوب پر ان کے شوز دیکھنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں