کھچڑی پردے کے آگے پک رہی ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ شیخ رشید کبھی عدلیہ اور کبھی آئی ایس پی آر کے خود ساختہ ترجمان بن جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریت چاہتے بھی ہیں اور اس کے محافظ بھی، آئندہ انتخابات میں عوام ہی فیصلہ کریں گے کہ وہ کس کی حکومت چاہتے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ شیخ رشید کبھی عدلیہ کے خودساختہ ترجمان بن جاتے ہیں اور کبھی آئی ایس پی آر کے، شیخ رشید جیسے سازشی عناصر روزانہ حکومت جانے کی باتیں کر رہے ہیں، وزیراعظم کا ٹیکنوکریٹس سے متعلق بیان خودساختہ ترجمانوں کے لیے ہے۔

وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت قائم ہے اور رہے گی جب کہ کھچڑی پردے کے پیچھے نہیں بلکہ پردے کے آگے پک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔ اب جمہوریت پر شب خون مارنا ممکن نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں