عمران خان کو گرفتار کرکے لایا جائے، پولیس کو حکم مل گیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا توہین عدالت کیس میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے حکم نامہ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق خط الیکشن کمیشن کے ڈی جی لیگل افیئرز کی جانب سے ایس ایس پی اسلام آبادکو بھجوایا گیا جس میں کہا گیا کہ توہین عدالت کیس کی متعدد سماعتیں ہوئی لیکن عمران خان طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے لہٰذا عمران خان کو گرفتار کر کے 26 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چھبیس اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. یہ فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت عمران خان نے کی اجلاس میں‌ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائد ین نے شرکت کی ،اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد عمرا خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 26اکتوبر بروز(جمعرات ) کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں