جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

ریاض (مارنیٹرنگ رپورٹ ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی ،خصوصاًفوجی امور پر گفتگو کی گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر ڈیفنس منسٹرمیجرجنرل طلال عتیبی ،پاکستانی ملٹری اتاشی بریگیڈیئرشاہدمنظوراور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے،آرمی چیف اور سعودی ولی عہد ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پربات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ ان دنوں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ عرب ممالک کے دورے پر ہیں‌ اس سے قبل انہوں‌ نے نے دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم سے دبئی میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے سٹریٹجک تعلقات، دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آرمی چیف جنرل باجوہ نے پاکستانیوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کرنے اور پاکستان میں ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے پر شیخ راشد المختوم کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں