سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اب احتیاط کریں

جدہ : سعودی امن عامہ کے معاون ڈائریکٹر میجرجنرل منیر الجبرین نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو شخص بھی اطلاعاتی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس تک رسائی حاصل کرلی جائے گی۔ ایک اخبار کی خبر کے مطابق سعودی آفیشنل نے خبر دار کیا ہے کہ جو لوگ اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر اطلاعاتی قانون کی دھجیاں بکھیر کر قانون کی گرفت سے بچ جائیں گے وہ اپنی خوش فہمی دور کرلیں۔ جرائم کا سراغ لگانے والے اداروں کے اہلکار اور انہیں مہیا وسائل اس قدر موثر ہیں کہ کوئی شخص بھی مذکورہ قانون کی خلاف ورزی کے ارتکاب کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دسترس سے بچ نہیں سکتا۔

سعودی امن عامہ کے معاون ڈائریکٹر میجرجنرل منیر الجبرین نے بتایا ہے کہ ” کلناامن ” امن اپیلیکیشن کے ذریعے گزشتہ برس 495626 شکایات موصول ہوئیں ان میں سے 458229 سعودی شہریوں اور 37397 مقیم غیر ملکیوں نے درج کرائیں۔ الجبرین نے کہا کہ سعودی نے مذکورہ اپیلی کیشن بڑے پیمانے پر استعمال کی ان کی تعداد 668135 تک پہنچ گئی جبکہ 81827 غیر ملکیوں نے اسے استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں