مفاہمت نواز شریف کیلئے نہیں‌ تھی، آصف زرداری

لاہور : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سیاست میں مفاہمت جمہوریت کے لیے تھی نوازشریف کے لئے نہیں،پی پی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، ن لیگ جمہوریت کو ناکام کر کے ہماری قربانیوں کو زائل کر رہی ہے۔ آصف زرداری کا بلاول ہاوس میں لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتوں کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف خود کو بچانے کے لیے جمہوریت اورعدلیہ کوناکام کرناچاہتے ہیں وہ عدالتوں میں مقدمات لڑنے کے بجائے عدالتوں سے لڑ رہے ہیں،ن لیگ مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دھونس پراترآئی ہے، ہم نے نو ازشریف کی برائیوں کےخلاف کھڑے ہو نےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تو جھوٹے مقدمات کاعدالتوں میں سامنا کیان لیگ بھی کرے۔آصف زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن پورا نظام تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،ن ون لیگ اداروں کے ساتھ تصادم کرکے جمہوریت کی نفی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا جمہوریت کو جب بھی خطرہ ہوا پیپلزپارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی. جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے اور پیپلزپارٹی ہر قسم کے غیر آئینی اقدام کے خلاف کھڑی ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں