عمران خان نے گرفتاری کے ڈر سے گھنٹے ٹیک دیئے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چھبیس اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر قیادت کا تحریک انصاف کا اہم ترین اجلاس منعقد کیا گیاجس میں جماعت کے سینئر قائد ین نے شرکت کی ،اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد عمرا خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 26اکتوبر بروز(جمعرات ) کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کوالیکشن کمیشن نے عمران خان کو 26اکتوبر کوپیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔یہی نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں۔ اگر عمران خان خود الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوتے تو یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا. اس صورت حال سے بچنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ چبھیس اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں‌گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں