وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کیخلاف نیب کی کارروائی

کراچی: نیب نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو پر حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں سرکاری واٹر ہائیڈرینٹ کی زمین پر پیٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام ہے جس پر سابق چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے ڈی جی نیب سندھ کو ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔سابق چیرمین نیب کے حکم پر ڈی جی نیب سندھ نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور اس میں محکمہ لینڈ کے افسران کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی چارج سنبھالتے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ نیب بلا تفریق اپنا کام جاری رکھے گا اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی. چونکہ نئے چیئرمین نیب کا نام اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تجویز کیا تھا اس لیے یہ تاثر تھا کہ شاید اب نیب پیپلزپارٹی کے حوالے سے ہاتھ نرم رکھے گی. سندھ کے وزیر بلدیات کے خلاف تحقیقات کے آغاز سے اس تاثر کی نفی ہوگئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں