زاہد حامد اور رانا ثناء اللہ بارے خطرناک مطالبہ آگیا

لاہور : ملک کی قابل ذکر بیس بڑی دینی و مذہبی جماعتوں نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور پنجاب کے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے. ملک کی اہم جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جے یو آئی، جے یو پی ، عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت ،جماعت اسلامی،تحریک تحفظ حرمین شریفین،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ،تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت، مجلس احرار اسلام، تحریک حرمت رسولؐ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ،پاکستان شریعت کونسل، مصطفائی جسٹس موومنٹ،تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ، سنی علماء فورم،اہلحدیث یوتھ فورس،متحدہ علماء کونسل اورتحریک اتحاد بین المسلمین کے راہنما علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا حافظ حسین احمد،ڈاکٹر فریداحمد پراچہ، مولانا زاہد الراشدی،پیر جمشید احمد نورانی،مولانا عبد الرؤف فاروقی،میاں محمد اصغر،مولانا شبیر احمد عثمانی، پیر سلمان منیر،صاحبزادہ احسان الہٰی ظہیر،مولانا محمد یوسف احرار،مولانا محمد حنیف حقانی،حافظ شعیب الرحمن ،مفتی عاشق حسین،مولانا الطاف الرحمن،علامہ وقارحیدر نقوی،حافظ زکر الرحمن صدیقی،مولانا محمد زبیر ورک،علی عمران شاہین اور ڈاکٹر شاہد نصیر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور پنجاب کے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے

علامہ ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ قانون تحفظ ختم نبوت کو چھیڑنے اور کمزور کرنے کیلئے قادیانی لابی نے وزیر قانون کو خریدا اورتین رکنی کمیٹی بناکر 24گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کرنیوالے نواز شریف نے ختم نبوت کے ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی نہ کرنا کھلی منافقت ہے اور اسطرح یہ قادیانیت نوازی نواز لیگ کی حکومت اور سیاست کو لے ڈوبے گی ۔نواز شریف کا کارروائی نہ کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ خود اس سازش کا حصہ تھے ۔نواز شریف کی قادیانیت نواز پالیسیاں قوم کے سامنے ہیں غیور مسلمان الیکشنوں میں اپنا ووٹ ختم نبوت کے غداروں کو نہ دیکر قادیانیت نواز ن لیگ کو قرض چکا دینگے ۔ رانا ثناء اللہ کے انٹر ویو نے ثابت کردیا کہ وہ اپنے دل میں قادیانیوں کے بارے کتنی نرمی اور محبت رکھتے ہیں۔دینی و مذہبی راہنماؤں نے کہا کہ نواز حکومت کی قادیانیت نوازی پر وائٹ پیپر شائع کرکے قوم کو ن لیگ کی ختم نبوت سے غداریوں سے آگاہ کیا جائیگااور آنیوالے انتخابات میں نواز لیگ کوووٹ نہ دینے کی بھرپور مہم چلائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں