خواتین پر حملے کرنیوالا ملزم گوجرانوالہ سے گرفتار

گوجرانوالہ: کراچی میں‌ خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کرنے والا ملزم گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق ملزم ایک اہم کارروائی کے دوران گوجرانوالہ سے پکڑا گیا ہے. پولیس اس ملزم کو ایک ماہ سے تلاش کر رہی تھی. اس سے قبل اس ملزم کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا. نجی ٹی وی کے مطابق ملزم وسیم کراچی کے مختلف علاقوں میں‌ خواتین پر تیز دھار آلے سے حملوں میں‌ ملوث تھا اور ان وارداتوں کے بعد کراچی میں‌ گھر سے باہر نکلنے والی خواتین میں‌ خوف و ہراس پایا جاتا تھا.
ایک اور ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ملزم وسیم کراچی میں متعدد خواتین پر چھروں سے حملہ کرنے میں ملوث تھا ، اسے خفیہ اطلاع ملنے پر منڈی بہائو الدین سے گرفتار کیا گیا اور مزید تفتیش کیلئے پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جہاں اس سے کراچی میں خواتین پر کئے جانے والے حملوں کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جائیں گی ۔ یاد رہے کہ ملزم نے 25 ستمبر سے کراچی میں اپنی چھرا مار وارادتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور 5 اکتوبر تک اس نے کئی خواتین کو چھرا مار کر زخمی کیا ۔ بعد ازاں پولیس کی حکمت عملی کی وجہ سے وہ 5 اکتوبر کے بعد کوئی مزید واردات نہیں کرسکا اور بالآخر پولیس کے شکنجے میں آ گیا. شہریوں کی طرف سے اس کارروائی کو سراہا جارہا ہے. اس سے خواتین میں‌ پایا جانے والا خوف ختم ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں