پی ایس ایل میں‌مزید غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 13 ایسے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جو نے پاکستان سپر لیگ میں شمولیت پر رضامند ہیں۔ فہرست میں نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی لیوک رونچی، مچل میکلینگن اور کولن منرو، انگلینڈ کے عادل رشید، آسٹریلیا کے جان ہیسٹنگ اور جنوبی افریقا کے دو کھلاڑی ایلبی مورکل اور وائن پارنل بھی شامل ہیں۔ ان تیرہ نئے کھلاڑی کی شمولیت کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے سائن کرنے والے نئے غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2017 میں اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہونے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی جیسن ہولڈر کی بھی پی ایس ایل میں واپسی ہوئی ہے۔ پی ایس ایل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید کھلاڑی کی سیزن 3 کے ڈرافٹس میں شمولیت کے بعد پاکستان سپر لیگ مزید بڑی اور بہتر بننے جا رہی ہے۔ پی ایس ایل سیزن 3 کے لیے سائن کرنے والے نئے کھلاڑیوں‌میں‌ مچل میکلینگن (نیوزی لینڈ)، کولن منرو ( نیوزی لینڈ)، جیسن ہولڈر ( ایسٹ انڈیز)، عادل رشید (انگلینڈ)، جان ہیسٹنگ (آسٹریلیا)، مستفیض الرحمٰن (بنگلہ دیش)، لینڈل سیمنز ( ویسٹ انڈیز)، لیوک رونچی (نیوزی لینڈ)، وائن پارنل (جنوبی افریقا)، جیمز ونس (انگلینڈ)، ڈیرن براوو ( ویسٹ انڈیز)، ایلبی مورکل (جنوبی افریقا)، ٹم بریسنن (انگلینڈ)، جے پی ڈومنی (جنوبی افریقا)، کرس لن (آسٹریلیا)، ایجنلو میتھیوز (سری لنکا)، عمران طاہر (جنوبی افریقا)، ایون لیوئس (ویسٹ انڈیز)، راشد خان (افغانستان) اور مچل جانسن (آسٹریلیا) شامل لیں.

پی ایس ایل کا سیزن 3 فروری 2018 میں کھیلا جائے گا۔ اس بار ایک نئی ٹیم میں ٹورنامنٹ کھیلے گی. ملتان سلطان کھلاڑیوں کے ڈرافٹس میں ہر ٹیم پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں سے ہر ایک میں ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جب کہ سلور کیٹیگری میں دو، ایمرجنگ میں بھی دو اور سپلیمنٹری راؤنڈ میں مزید 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں