پاک فوج کے ہوتے ہوئے سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں، قمر زمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمر الزمان کائرہ نے کہاہے کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت سی پیک کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتی۔ تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے پام سٹی گوادر ہیڈ آفس لاہور کا دورہ جہاں انہوں نے ڈائریکٹر سیلز اور دیگر سٹاف سے ملاقات کی جبکہ ملاقات کے دوران گوادر میں پاکستان کے روشن اور درخشاں مستقبل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

قمر زمان کائرہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل سی پیک ملک دشمن عناصر کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا لیکن پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت اس منصوبے کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سی پی منصوبہ مکمل ہونے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کے دروازے کھلیں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے. قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کو اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں