مل جل کر مایوسی کو امید میں‌ بدلنا چاہئے، احسن اقبال

واشنگٹن: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مجھے ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان سے دکھ ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ہے، ہمیں اب مل جل کر مایوسی کو امید میں بدل کر پاکستان کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنا ہوگا۔ مایوسی پھیلانے کی بجائے امید پیدا کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے بعد بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں اتحاد کی وجہ سے معیشت کا رخ بدلا ہے۔ سول اور عسکری قیادت نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں ملتی ہے اور مثبت پہلوؤں کودنیا میں اجاگر کرنے کے لیے یک آوازہونا چاہیے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ملک کے بارے میں پراعتماد ہوں اور دنیا کا اعتماد بھی بحال کریں۔ اب ہمیں مل جل کر ملک میں پائی جانے والی مایوسی کوامید میں بدلنا چاہیے۔ اگر ہم قوم میں نااُمیدی پیدا کریں گے تو اس سے حالات میں بہتری پیدا نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں