مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ اسلام آباد سے لاہور روانگی کے موقع پر خواتین کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا، ساتھ دینے پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ کارکن مسلم لیگ کی شان ہیں پارٹی قیادت انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، امید ہے تمام ورکرزپارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے، انشااللہ 19 تاریخ کو دوبارہ آپ سےملاقات ہوگی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر فرد جرم کے لیے 19 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے جب کہ گزشتہ سماعت پر کمرہ عدالت میں وکلا کی ہنگامی آرائی کے باعث سماعت نہیں ہوسکی تھی۔ اب فرد جرم کی کارروائی آئندہ سماعت پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں