احسن اقبال کے بیان پر دکھ ہوا،اپنی بات پر قائم ہوں‌، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پریس کانفرنس میں‌ سوالوں کے جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے. احسن اقبال کے بیان پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی بات پر رد عمل نہیں بنتا کیونکہ اس پر سیاسی جماعتوں کا رد عمل آگیا ہے، کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا یہ بات دشمنوں کو کرنی چاہیے ہمیں نہیں، ’بطور سپاہی اور بحیثیت پاکستانی احسن اقبال کے بیان پر دکھ ہوا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں، کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کی معیشت گر گئی ہے، ہم سب نے بہت کام کیا ہے اور کراچی میں سیمینار میں بہت بڑے بڑے معاشی ماہرین آئے تھے، میں نہیں سمجھتا کہ سوال سیمینار پر ہونا چاہیے بلکہ سوال اس سیمینار کے نتیجے پر ہونا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جب سیکیورٹی اچھی نہیں ہوگی تو معیشت کیسے بہتر ہوگی اور جب معیشت بہتر نہیں ہوگی تو سیکیورٹی کیسے بہتر ہوگی۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جب یہاں بات کرتا ہوں تو کوئی بات ذاتی نہیں ہوتی، فوج کا ترجمان ہوں، جو کچھ کہا وہ سیمینار کے بعد کہا، یہ ایک تجویز دینے کی بات تھی، ملک اس وقت ترقی کرے گا جب سب مل کر کام کریں گے، ہم ہر ادارے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے، کسی کو کوئی تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کا جمہوریت کو پاک فوج سے کوئی خطرہ نہیں، اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوسکتا ہے تو وہ جمہوریت کے جو تقاضے ہیں انہیں پورا نہ ہونے اور عوام کی امنگوں سے ہوسکتا ہے، ہم آئیین و قانون کے مطابق اور ملک کے لیے جو بہتر ہو گا کام کریں گے، کوئی ایسا کام نہیں ہوگا جو آئین و قانون سے بالا تر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں