غیر ملکی مغوی خاندان کو بازیاب کرانا بڑی کامیابی ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔ غیر ملکی مغویوں کی محفوظ بازیابی پہلی ترجیح تھی۔ پاک فوج کے جوانوں نے گاڑی کے ٹائر پر فائر کر کے اسے روکا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 4بج کر 10منٹ پر امریکی حکام کی جانب سے جی ایچ کیو میں اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا اور اطلاع دی گئی جس کے بعد ہم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے سپاہیوں کو آپریشن کیلئے روانہ کیا ،ہماری پہلی ترجیح مغویوں کی محفوظ بازیابی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فوج کے سپاہیوں نے سب سے پہلے دہشتگردوں کو گاڑی سے الگ کیا تاکہ اگر فائرنگ ہوتی ہے تو غیر ملکیون کوکوئی نقصان نہ پہنچے ۔ان کا کہناتھا کہ جہاں یہ آپریشن کیا گیا اس کے قریب ہی ایک افغان رفیوجیز کیمپ ہے ،اس لیے ہم کہتے ہیں کہ افغان جہاجرین کا جانا واپس ہے ،اگر کوئی شخص ان میں چلا جاتاہے اور اس کے پاس کچھ تھوڑے بہت کاغذات بھی موجود ہوتے ہیں تو یہ پتہ لگانا مشکل ہو جاتاہے کہ دہشتگرد کون تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں انتہائی مہارت سے یہ آپریشن مکمل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں