بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کے جواب پر دشمن کو بھاری نقصان

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بلا اشتعال فائرنگ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ستوال اور نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے شہری آبادی کےعلاوہ بھارتی فوج نےتتری نوٹ،مانوا،ستوال،بالاکوٹ گاؤں پرفائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے6 سال کی بچی آئیکارمضان اور45سالہ سکندرزخمی ہوئے

ترجمان آئی ایس پی آر کے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے راولاکوٹ، پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر بھی فائرنگ کی۔ پاک فوج نے فائرنگ کا موثرجواب دیا۔ جس پر بھارتی بندوقوں کوخاموش کردیا۔ پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آئے روز بھارت پاکستانی آبادی میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں