وسیم اختر کا کراچی شہر میں چائنا کٹنگ کا اعتراف

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے شہر میں چائنا کٹنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں درست کررہے ہیں۔کراچی میں سرسید احمد خان فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مانتے ہیں ہمارے دور میں چائنا کٹنگ ہوئی لیکن ماضی میں کی گئی غلطیاں درست کررہے ہیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں نافذ کچھ قوانین درست نہیں، بہت کام کرنا چاہتا ہوں لیکن میری راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، شہر کے مفاد کے لیے بہت سی اسکیموں کی منظوری نہیں دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ کو شہر کے کاموں میں ہماراساتھ دینا چاہیے۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہرمیں گٹر کے ڈھکن بھی موجود نہیں، اسنار کل فائر بریگیڈ اوراسپتالوں میں بھی وسائل کی کمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کرپٹ سسٹم ملا ہے، افسر ساڑھے گیارہ بجے آفس آتا ہے، میں خود پریشان ہوں افسران سے کس سے کس طرح کام لوں۔ وسیم اختر نے ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ مجھے تو تنخواہ مکمل نہیں ملتی لوگوں کو پینشن کیسے ادا کروں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں