سو سنار کی ایک لوہار کی، سپریم کورٹ میں شیخ رشید بارے بڑا اقدام

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایک ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے جس سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے تین رکنی بینچ قائم کردیا ہے۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے درخواست دائر کی تھی ۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں شیخ رشید پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام لگایا تھا۔

سپریم کورٹ نے شکیل اعوان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ درخواست کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کے حکم پر جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ قائم کردیا گیا ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست کیلئے سماعت کی تاریخ مقرر کئے جانے پر ایک کارکن یوں تبصرہ کیا کہ اب شیخ رشید کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں