نواز شریف کی اچانک لندن سے پاکستان واپسی کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے اچانک لندن سے واپس پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے وہ جمعرات کی شب پاکستان پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لندن میں ہی قیام کریں گے۔ نواز شریف کی اچانک لندن سے واپس پاکستان واپسی کی اس خبر نے ایک بار پھر ناقدین کے تجزئیے غلط ثابت کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں نواز شریف اور ان کی فیملی کے دیگر افراد کے خلاف کیسز کی سماعت جاری ہے اور جب نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے تو ان کے سیاسی مخالفین نے کہا تھا کہ اب وہ واپس نہیں آئیں گے۔ لیکن اب نواز شریف نے واپسی کی تیاری کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وہ رات کو پاکستان پہنچیں گے اور کل صبح احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں