حدیبیہ پیپر چوروں کی ماں ہے تو ایل این جی کیس نانی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دھواں دار پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے ایل این جی کو کرپشن کی نانی قرار دیتے ہوئے دستاویزات بھی پیش کیں۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے آئی ایم ایف ،عالمی بینک نےاسحاق ڈارکوقبول کرنےسےانکارکردیا ہے۔ عالمی اداروں کا ایجنڈا ہے کہ منی لانڈرر قبول نہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم کےپاس دس دن بھی نہیں کہ نیاوزیرخزانہ لےآئیں۔ ای سی سی میں جو چیزیں آتی تھیں پہلےانکےبیٹےکی منظوری ہوتی تھی۔ پاکستان معاشی بھونچال سے دوچار نظر آرہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکمرانوں نے سی پیک پر شب خون مارے ہیں۔ حدیبیہ پیپر چوروں کی ماں ہے تو ایل این جی کیس نانی ہے۔ ان کا حکومت سے اترنا اور سپریم کورٹ کافیصلہ ان کے لیےمعاشی موت ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایل این جی200 ارب کاکرپشن اسیکنڈل ہے۔ شہبازشریف کے بیٹےحمزہ ڈونگا گلی تک گیس لے کر گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا فوج چاہتی ہے جمہوریت کو کوئی نقصان نہ ہو۔ فوج سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی پابند ہے۔ شیخ رشید احمد نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاناما کیس ہو یا ایل این جی وہ کرپٹ حکمرانوں کو انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے اور اس کیلئے انہیں سڑکوں پر آنا پڑے گا وہ فیصلہ بھی کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں