افغان صوبے بدخشاں میں ڈرون حملہ، آٹھ طالبان مارے گئے

کابل:افغانستان کے صوبے بدخشاں میں نیٹو فورسز نے ڈرون حملہ کیا ہے جس میں آٹھ طالبان ہلاک اور پندرہ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں آٹھ طالبان مارے گئے جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوئے۔ ڈرون حملےمیں طالبان کے ہتھیاروں کےذخیرےکو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ ڈرون حملے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے ہیں جس میں‌ بتایا گیا تھا کہ ان علاقوں میں‌ طالبان کے ٹھکانے ہیں‌ جہاں‌ سے دہشت گردی کی کارروائیاں کی جارہی ہیں.

واضح رہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے بھی افغانستان کے مختلف علاقوں میں دو مختلف ڈرون حملے کئے گئے تھے۔ ان میں سے ایک حملہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں کیا گیا جہاں پر امریکی بغیر پائلٹ طیارے کے میزائل داغے جس میں آٹھ شدت پسند مارے گئے۔ صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے بھی ایک بیان میں ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حملہ ضلع نازیان میں کیا گیا۔ عسکریت پسندوں کو پیر کی رات نازیا ن کے علاقے سپن زئی میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں دہشتگردوں کے متعد د ہتھیاراور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔ اسی طرح ستمبر کے آخری ہفتے ایک اور ڈروان حملہ مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع ہیسکا مینا میں کیا گیا جس میں پانچ شدت پسند مارے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں