نئے نیب چیئرمین کو 200 ارب روپے کا نیا ٹیسٹ کیس دوں گا،شیخ رشید

راولپنڈی: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قطر سے واپس آتے ہی دھماکا خیز اعلان کر دیا. شیخ رشید نے کہا ہے کہ قطر کا خط حاصل کرنے کےلئے مجھے 3 ملکوں کے دھکے کھانے پڑے،یہ 15 سال کی کرپشن ہے جس میں شاہد خاقان عباسی خود پارٹنرہیں اور کل میں قطر معاہدے کی کاپی بھی پیش کرنے لگا ہوں،نئے نیب چیئرمین کو 200 ارب روپے کا نیا ٹیسٹ کیس دوں گا،قطر سے واپسی پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں انقلاب آئے گا،اب انقلاب ملک کو لوٹنے والوں کے گھروں سے آئے گا.

شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کواس حال پرپہنچادیاگیاکہ اب انقلاب کے سواکوئی راستہ نہیں،ورنہ غریب کی جھونپڑیاں کبھی نہیں جلیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ سب بے ایمان ہیں اور چوروں کیساتھ کھڑا ہونے والا بھی بے ایمان ہے ،سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کم سزادی ہے،برطانوی اٹارنی جنرل نے مہم لگائی مریم فلیٹوں کی بینیفشری ہیں،مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں ،ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم سی پیک کی حامی ہے،عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں اسحاق ڈارکی کرپشن کاذکرہوااورختم نبوت کے معاملے پر علما کو خط لکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں