عمران خان مزید دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی سابق اہلیہ جمائما خان کو قرض ادائیگی کی دستاویزات سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں جمائما کو 5 لاکھ 62 ہزار پاؤنڈ ادائیگی کی دستاویز بھی شامل ہے ۔ اس دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ کی رہائش گاہ کے تعمیری نقشے کے 79 ہزار پاؤنڈ جمائما نے بھیجے ، یہ تفصیل 2003 کے گوشواروں میں موجود ہے۔ دستاویز کے مطابق نیازی سروسز کے اکاؤنٹ سے جمائما کوقرض ادائیگی ظاہر کی گئی اور قرض کی ادائیگی کے بعد اکاؤنٹ میں ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم باقی رہی ، باقی رہ جانے والی رقم قانونی چارہ جوئی پر خرچ ہوئی۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں بچا تھا جو عمران خان گوشواروں میں ظاہر کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں