کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز جاری نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسپیشل کور کمانڈر کانفرنس سے متعلق پریس ریلیز جاری نہ کرنے کی وجہ بتا دی ۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ا ن سے سوال کیا کہ 7گھنٹے طویل اسپیشل کور کمانڈر کانفرنس کی پریس ریلیز کیوں جاری نہیں کی گئی ؟اس پر جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا کہ خاموشی کی بھی اپنی زبان ہوتی ہے،اس لیے اسپیشل کور کمانڈر کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی ۔ انہوں نے صحافی کے سوال پر مختصر جواب دے کر اس حوالے سے مزید بات نہیں کی ۔اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں رینجرز کی جانب سے وفاقی وزراءکو روکے جانے کا معاملہ کوارڈی نیشن میں مسائل کی وجہ سے پیش آیا ،اس میں اداروں میں تصادم والی کوئی بات نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان جغرافیائی لحاظ سے اس جگہ پر قائم ہے کہ نہ صرف خطے میں بلکہ دوسرے خطوں میں بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ،ہمارے ملک کے اندر سے تجارتی طور پر گزرنے کے لیے بہت سے ملکوں کے انٹرسٹ ہیں ،اس صورتحال میں سرحدوں پر دبا ﺅہونا قدرتی بات ہے لیکن اگر دباو ہے تو اس پر رد عمل بھی موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمنوں کا بڑی کامیابی سے مقابلہ کیا ،اور وہ منزلیں طے کیں کہ اب پر امن پاکستان نظر آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں