سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس داخل دفتر

اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس داخل دفتر کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس داخل دفتر کردیا گیا ۔ پرویز مشرف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرلیے گئے اور ان کے خلاف شہادتوں کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔ عدالت کے حکم پر سابق صدر کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں