سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ واپس اتار لیاگیا

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ اڑان بھرنے کے بعد واپس ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ، جونہی یہ خبر میڈیا پر نشر ہوئی طرح‌طرح‌کی افواہیں‌ گردش کرنے لگیں. نجی ٹی وی کی رپورٹ میں‌ بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم کا طیارہ دن 11 بجے لندن کیلئے روانہ ہوا کہ تھوڑی دیر بعد ہی طیارہ دوبارہ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا. نجی ٹی وی کے مطابق طیارے کو واپس اتارنے کی وجہ ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر طیارے کوہنگامی طور پر واپس ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ،اور متاثرہ شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،طیارے میں 250مسافر سوار تھے،سابق وزیراعظم کا طیارہ پی کے 757 اب 12 بجے روانہ ہو گا اوربیمار مسافر کو دوسری پرواز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن جا رہے ہیں، انہوں نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بھی بک کرا لی ہے جس پر 4جنوری 2018 کی تاریخ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں