سی ٹی ڈی کی ملتان میں‌کارروائی: کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

ملتان : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ،3 فرار ہو گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد شیر شاہ بند روڈ کے قریب چھپے ہوئے تھے،سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے کہا تو انہوں نے فائرنگ کر دی،جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 فرارہوگئے ،ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،پولیس نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ،سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سکیورٹی اداروں اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جو ناکام بنا دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں