سرد جنگ مزید گرم: رینجرز نے پارلیمنٹ ہاوس کی سیکیورٹی چھوڑ دی

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاوس کی عمارت کی سیکیورٹی پر معمور رینجرز اہلکار 2 روز سے ڈیوٹی پر موجود نہیں ہیں۔نجی نیوز چینل کے مطابق رینجرز اہلکار پارلیمنٹ کی سیکیورٹی پر مامور تھے لیکن احتساب عدالت واقعے کے بعد 2 دن سے رینجرز اہلکار پارلیمنٹ میں ڈیوٹی پر نہیں آئے۔دو دن سے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی صرف پولیس اور ایلیٹ فورس کررہی ہے اور پارلیمنٹ کے سیکیورٹی حکام نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر آفس کو آگاہ کر دیا ہے۔پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس اور ایلیٹ فورس کے علاوہ پنجاب رینجرز کے پاس تھی ۔ رینجرز نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے لیے تحریری درخواست دے۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ سے رینجرز ہٹانے پر ڈی جی رینجرز سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فرنٹیئر کانسٹبلری کو پارلیمنٹ کی سیکیورٹی سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں