چوروں نے علی بابا کو اپنا سردار منتخب کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 500 چوروں نے مل کر ٹیکس چور علی بابا کو اپنا سردار منتخب کیا ہے، پاکستان کے بڑے منی لانڈر کے خلاف کارروائی قابل ستائش ہے۔ ہم الیکشن بل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار کے فردجرم کے خلاف پٹیشن مسترد ہونا خوش آئند ہے اور یہ انصاف کے عمل کی کامیابی ہے۔ تین سو ارب چوری کرنے والے کے پاس کوئی جواب نہیں، آپ کو درست جواب نہ دینے پر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا آپ نے مہلت کے باوجود سوال کے جواب نہیں دیئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ڈھائی سال سے اسٹے آرڈر پر بیٹھے ہیں، جو خود ریلیف لے کر بیٹھے ہیں وہ کس منہ سے تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا

کہ سب سے بڑے منی لانڈرر ان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں۔ زاہد حامد، امیر مقام، ماروی میمن اور دانیال عزیز آپ کے اطراف ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا کیس بالکل مختلف ہے اور مقدمہ آج ختم ہوگیا، عمران خان نے جھوٹے خط پیش نہیں کئے بلکہ ایک ایک ٹرانزیکشن سپریم کورٹ میں پیش کی،انہوں نے منی ٹریل جبکہ آپ نےقطری خط پیش کیا۔ یہ فرق ہے حلال اور غیر حلال پیسوں کا۔ ن لیگ منی ٹریل کا پوچھنے پر گالیاں دینا شروع ہوجاتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ آپ نے اکثریت سے قانون منظور تو کرا لیا لیکن کچھ بھی کر لیں آپ نا اہل ہی رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم بڑھائی جائے گی جبکہ اس کے لئے عمران خان تیرہ جلسے بھی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں