آرمی چیف جنرل باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کی خصوصی کانفرنس آج ہوگی

افواج پاکستان کے سپہ سالار چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سلامتی سے متعلق آج کور کمانڈرز کی خصوصی کانفرنس طلب کر لی ہے۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا کو اپنے دورہ افغانستان کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیں گے۔ اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس

میں اہم ملکی معاملات سمیت لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ قبل ازیں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان کابل میں ملاقات ہوئی ۔ جس میں دہشت گردی کےخلاف مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں دیرپا قیام امن اور استحکام سے متعلق بات چیت اور اعلیٰ سطح پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔ آرمی چیف نے افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت کی پیش کش بھی کی ہے ۔ افغان صدر نے تسلیم کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے عوام کوفائدہ پہنچ سکتا ہے ۔۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار حسن عسکری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ افغانستان کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں