نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، طارق فضل چوہدری نواز شریف کے تجویز کنندہ اور رانا افضل تائید کنندہ تھے۔ نواز شریف کے مقابلے میں کسی بھی دوسرا امیدوار سامنے نہیں یوں نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے۔

اس سے قبل نواز شریف کی پارٹی صدارت میں حائل تمام رکاوٹیں اس وقت ختم ہوگئیں جب قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات بل 2017 کی منظور ہوا۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے پارٹی آئین میں بھی تبدیلی کی پارٹی صدر کا انتخاب آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوا جس میں شرکت کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کی تاہم بلامقابلہ انتخاب کی وجہ سے ووٹنگ کی نوبت ہی نہ آئی۔ پارٹی صدر الیکشن کے لئے امیر افضل مندوخیل کو ریٹرننگ آفیسر اور راجا نیازی کو سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ پارٹی صدرکے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے 9 بجے تک وصول کیے گئے۔ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے کے بعد کارکنوں اور پارٹی رہنمائوں نے میاں نواز شریف کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں