ن لیگ ٹکراؤ کیلئے بضد ہے، احسن اقبال استعفیٰ دیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو احتساب عدالت میں‌ رینجرز کی طرف سے روکے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں‌کے رہنماؤں نے لفظی توپوں‌کو رخ وفاقی وزیر کی طرف موڑ دیا ہے. پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ن لیگ اداروں کے ساتھ تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے، احسن اقبال کو استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی کیس میں فارغ ہونے کے بعد یہ وزارت عظمیٰ کے بہترین امیدوار ہو سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت میں‌موجود لوگ اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ کیلئے بضد ہیں، یہ لوگ اسمبلیوں کو اپنی ذات کیلئے استعمال کرنے جا رہے ہیں، آج یہ اعلان کرنے جا رہے ہیں کہ یہ عدالتوں اور ان کے فیصلوں کو نہیں مانتے۔ انہوں‌ نے کہا کہ اداروں‌کے ٹکراؤ سے جمہوریت اور ملک کو نقصان پہنچے گا. نواز شریف اور ان کے حواری اب چاہتے ہیں‌ کہ کسی طرح‌ کھیل خراب ہو جائے اور یوں‌ سب کے لئے میدان ختم ہو جائے.

اس سوال کے جواب میں‌وزیر داخلہ احسن اقبال کے استعفیٰ کے اعلان پر شیخ رشید نے کہا کہ انہیں مستعفی ہوہی جانا چاہیے کیونکہ ایل این جی کا کیس لگنے والا ہے جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی فارغ ہوجائیں گے، ان کے فارغ ہونے پر احسن اقبال وزارت عظمیٰ کے بہترین امیدوار ہو سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں