کراچی: کاسمیٹکس کے کارخانے میں زور دار دھماکہ، آگ لگ گئی

کراچی : شارع فیصل پر نرسری کے قریب کاسمیٹکس کے کارخانے میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق نرسری کے قریب ایک عمارت میں موجود کاسمیٹکس کے کارخانے میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی اور دھویں کے بادل دور سے ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکہ ایک رہائشی عمارت میں ہوا ہے جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں